ڈسکہ: پاکستان عوامی تحریک پی پی 129 ڈسکہ کا ورکرز کنونشن
پاکستان عوامی تحریک پی پی 129 ڈسکہ کے زیراہتمام 14 مئی 2016 کو ورکرزکنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن محمد رفیق نجم سمیت پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی و تحصیلی عہدیداران اور حلقہ پی پی 129 ڈسکہ کے کارکنان شریک تھے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مستحکم اور کرپشن سے پاک پاکستان کے لیے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت اور کارکنان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی شرکت کے بغیر ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کی دیت نہیں بلکہ قرآن و سنت، آئین و قانون اور عدالتوں کے ذریعے قصاص لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بےضمیری، کرپشن اور بددیانتی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے، مظلوم اور مجبور طبقہ ان کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر انجینیئر محمد رفیق نجم، پاکستان عوامی تحریک پی پی 129 ڈسکہ کے صدر اسلم بسراء، جنرل سیکرٹری اللہ رکھا قادری، تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر حافظ محمد علی، منہاج القرآن یوتھ ونگ کے صدر محمد طاہر بٹ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر محمد سفیان مغل نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تبصرہ