سیالکوٹ: پاکستان عوامی تحریک لائرز ونگ کا قیام
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے 20 مئی 2016 کو سیالکوٹ کے تنظیمی دورہ کے دوران پاکستان عوامی تحریک ضلعی لائرز ونگ کے قیام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری میاں محمد رضا سمیت وکلا برادری اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد حسین نقوی نے کہا کہ قائدِ تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری خود قانون سمجھنے اور پڑھانے والی شخصیت ہیں۔ ملک بھر میں ان کے قانون کے لاتعداد شاگرد موجود ہیں جو ملک و قوم کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ہمارا فریضہ ہے کہ ایسی نابغہ عصر شخصیت سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ان کے مخالفین کے نصیب میں دھرنا ہے، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارے نصیب میں حق کے لیے دھرنا اور ان کے نصیب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کیس میں پھانسی کا پھندا ہوگا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ہمارے معاشرے میں انصاف کی سربلندی کا ٹیسٹ کیس ہے۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ لائرز ونگ میں اصغر علی مرزا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو سرپرست، شوکت علی سرویا کو کنوینئر، ملک محمد جاوید کھوکھر ایڈووکیٹ، حسن جمیل ایڈووکیٹ، ملک محمد افضل اعوان ایڈووکیٹ، ملک محمد عدنان شبیر اعوان ایڈووکیٹ، ملک نوید احمد اعوان ایڈووکیٹ، ملک جاوید اقبال ایڈووکیٹ، انصر جاوید باجواہ ایڈووکیٹ، ہمایوں میر ایڈووکیٹ، عبد الحفیظ اکمل ایڈووکیٹ، فیض اللہ خان چیچی ایڈووکیٹ، خرم شہزاد چوہان ایڈووکیٹ اور ملک محمد زمان ایڈووکیٹ کو ڈپٹی کنوینئرز کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
تبصرہ