اپوزیشن کو وزیراعظم کی کرپشن کے ثبوت پارلیمنٹ کے فلور پر سپیکر کو دینے چاہیے تھے: ڈاکٹر طاہرالقادری کا خصوصی انٹرویو
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں واک آؤٹ نہیں ناک آؤٹ کرنا چاہیے تھا، اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وزیر اعظم کی کرپشن کے ثبوت سپیکر کو دیتے اور وزیر اعظم کی تقریر کا جواب انکے منہ پر دیتے، اپوزیشن وزیر اعظم سے نیوزی لینڈ کی سٹیل مل کے متعلق سوال کرتی، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی ایک جماعت نے ایک جماعت کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، پارلیمنٹ کی کارروائی کو دیکھ کر لگا کہ نورا کشتی ہو رہی ہے اور کچھ چھپایا جا رہا ہے۔ لندن فلیٹس کی خریداری کے متعلق وزیر اعظم اور بیٹوں کے بیانات میں تضاد واضح ہو چکاہے۔ لندن فلیٹس 1994-95 میں انکی ملکیت تھے، اپوزیشن کے پاس تما م ثبوت ہیں، انہیں ہاؤس میں یہ ثبوت پیش کرنے چاہئیں تھے۔ ایک شخص جو وزیراعظم ہو کر پارلیمنٹ کے فلور پر جھوٹ بول رہا ہو تو اپوزیشن کا یہ فرض تھا کہ وہ اصل سچ قوم کے سامنے لاتی، لندن فلیٹس کی رجسٹریاں اپوزیشن لیڈروں کے ہاتھ میں تھیں۔ یہ رجسٹریاں وزیراعظم کو دکھائی جانی چاہئیں تھیں۔
تبصرہ