سرگودھا: حکمرانوں کی منی لانڈرنگ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف عوامی تحریک کا احتجاج
پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے زیراہتمام حکمران خاندان کی میگا کرپشن، منی لانڈرنگ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سرگودھا، بھلوال اور کوٹ مومن سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان شریک تھے۔ مظاہرے میں شریک مردوخواتین گو نواز گو، نواز شریف استعفیٰ دو، کرپٹ حکمران نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے راہنماؤں نے خطاب کیے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کے انکشافات نے حکمران خاندان کی شرافت کا بردہ چاک کر دیا ہے۔ پانامہ لیکس بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ کرپشن، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ نواز شریف فوری طور پر مستعفی ہوکر اپنے آپ کو تحقیقات کیلئے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جے آئی ٹیز اور کمیشن بنانے کے ماہر ہیں، یہ کلین چٹ حاصل کرنے کیلئے انکوائریاں کرواتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک نواز شریف کے استعفیٰ تک ’نواز شریف استعفیٰ دو‘ تحریک جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکمرانوں نے بے گناہوں کا قتل عام کیا۔ کرپٹ اور قاتل حکمران اللہ کی پکڑ میں ہیں، بدیانت اور نااہل حکمرانوں کو اب جانا ہی ہوگا۔
تبصرہ