اٹک: حکمرانوں کی منی لانڈرنگ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف عوامی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک اٹک کے زیراہتمام حکمران خاندان کی میگا کرپشن، منی لانڈرنگ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگڈئیر (ر) مشتاق احمد اور قاضی شفیق احمد نے خصوصی شرکت کی، جبکہ کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء گو نواز گو، نواز شریف استعفیٰ دو، کرپٹ حکمران نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک اٹک کے راہنماؤں نے خطاب کیے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عوام مزید کرپشن برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ حکمران پاکستان سے پیسے چرا کر بیرون ملک بینک بھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی گراوٹ میں ملوث وزیراعظم کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ پاکستان کی نصف آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، لوگ غربت کے ہاتھوں اپنے اعضا بیچنے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف حکمرانوں کے کاروبار ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی دہشت گردی سے بیس کروڑ عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ ملک کو بےرحم احتساب کی ضرورت ہے۔
تبصرہ