مری: پاکستان عوامی تحریک کا ضرب امن سمینار
پاکستان عوامی تحریک نے 25 اپریل 2016ء کو مری میں ضرب امن سمینار کا انعقاد کیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، مرکزی رہنما ملک فخر زمان عادل، تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے امیر انارخان گوندل، پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما مصطفی خان، بلال جعفری، انصار ملک، غلام علی خان، الطاف عباسی، قیصر عباسی، صغیر احمد ایڈووکیٹ اور ذیلج چوہدری سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمر ریاض عباسی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ’ضرب عضب‘ اور ڈاکٹر طاہرالقادری ’ضرب امن‘ کے ذریعے قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کی کرپشن ثابت ہو چکی، اب نواز شریف کے پاس استعفے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نااہل حکمرانوں کو اب مزید برداشت نہیں کرے گی، پانامہ لیکس کے بعد کرپشن ثابت کرنے کے لئے کسی کمیشن کی ضرورت نہیں رہی، اب فقط ہتھکڑیاں لگنا باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 30 سالوں سے مسلسل برسراقتدار رہنے والے پوری دنیا میں اپنے بزنس ایمپائر اور کاروبار پھیلانے والے، منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی دولت کو بیرونی ملک بجھوانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیا، جس کا قصاص لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سمینار سے ملک فخر زمان عادل، انار خان گوندل، غلام علی خان، الطاف عباسی، قیصر عباسی، صغیر احمد ایڈووکیٹ اور ذیلج چوہدری نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن علماء ونگ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ نومنتخب عہدیداران سے انارخان گوندل نے حلف لیا۔
تبصرہ