اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک کی اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مورخہ 24 اپریل 2016 کو اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈوکیٹ، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک مشتاق احمد نوناری ایڈوکیٹ، تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے ضلعی امیر خالد محمود، ضلعی آرگنائزر محمد اسلم مغل، انفارمیشن سیکرٹری جی اے شیخ، سوشل میڈیا کے کوآرڈینیٹر حافظ شعیب حسن، حسن رضا کونسلر اور محمد حفیظ قادری نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈوکیٹ نے کہا کہ نواز شریف کا قوم سے خطاب قوم سے مذاق کرنے کے مترادف ہے، نواز شریف کا خطاب جھوٹ کا پلندا ہے۔ حکمران اپنی کرپشن چھپانے کے لیے عوام کو دھوکہ دیے رہے ہیں، حکمران عوام کو اب وہ مزید د ھوکہ کہ نہیں دیے سکتے اب عوام جاگ گئی ہے۔ پانامہ لیکس نے نواز شریف کی چھپی دولت سے پردہ چاک کردیا ہے، اب ان کے وزیراعظم رہنے کاکوئی جواز نہیں، ان کو فوراً مستعفی ہونا چاہیے۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کڑے احتساب کی بنیادرکھی۔ موجودہ حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن پر فوج کی نگرانی میں کمیشن اس لیے نہیں بناتے کیونکہ وہاں ان کی دال گلنے والی نہیں بلکہ دال خراب ہوجائے گی۔ کرپٹ حکمران کمیشن کا راگ آلاپتے ہیں جہاں پر عوام کی توجہ کمیشن پر ہو کرپشن پر نہ ہو۔ موجودہ حکمران دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں اور دہشت گرد ان کے سیاسی سہولت کار ہیں بوقت ضرورت ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔
تبصرہ