اسلام آباد: جموں و کشمیر عوامی تحریک کے صدر کی امیدوار کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام علی خان سے ملاقات
راولپنڈی: جموں و کشمیر عوامی تحریک کے مرکزی صدر سردار منصور خان نے 21 اپریل 2016 کو سردار افتخار فاروقی اور سردار اعجاز سدوزئی کے ہمراہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 39 ویلی 4 سے جموں و کشمیر عوامی تحریک کے نامزد امیدوار غلام علی خان سے ملاقات کی جس میں الیکشن مہم کے سلسلے میں لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار منصور خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے باشعور عوام آنے والے انتخابات میں پانامہ لیگ کو کشمیر کے وسائل پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔ ن لیگ نے مہاجرین کی نشستوں پر دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے، آزاد کشمیر عوامی تحریک عوام کے تعاون سے دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔ کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
غلام علی خان نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے حکمران طبقہ مہاجرینِ کشمیر کے حقوق پر قابض رہاہے، مہاجرین کاکوٹہ اپنے من پسند اور منظور نظر افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ مہاجرین کشمیر کھرے کھوٹے کی پہچان کریں، اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں اور غریب دوست، مدبر اور ولولہ انگیز قیادت ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے آزاد کشمیر عوامی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ کشمیر پر مسلط مک مکا کی سیاست اور مفاد پرستوں سے قوم کو نجات مل سکے۔ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد حکمرانوں کی کرپشن بےنقاب ہوچکی ہے۔ اب کسی تحقیقاتی کمیشن کی نہیں حکمرانوں کو جیل بھیجنے کی ضرورت ہے۔
تبصرہ