ملتان: اے ٹی آئی کے سابق مرکزی صدر کا عوامی تحریک میڈیا سیل کا دورہ
انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر منیر مصطفائی نے 17 اپریل 2016ء کو ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا سیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری قمر عباس دھول اور میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک منہاج القرآن مظفر گڑھ کے ضلعی امیر طارق ملک بھابھہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے منیر مصطفائی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے متعارف کروائے گئے وژن میں پاکستانی قوم کے مسائل کا حل موجود ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا پاکستانی قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔ ان کے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نصاب امن سے عالمی سطح پراسلام کا حقیقی تصور اجاگر ہوا۔ پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وہ کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوں کی بجائے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں اور کرپٹ، ظالمانہ نظام سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے مسئلے پر پاکستانی قوم کو کنفیوز کیا جارہا ہے تاکہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب نہ دیانا پڑے، مگر اب موجودہ حکمرانوں کا یوم احتساب قریب ہے اور یہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ سانحہ ماڈل کے شہداء کو بھی انصاف ضرور ملے گا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما چوہدری قمر عباس دھول اور راؤ عارف رضوی نے منیر مصطفائی کو پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا آفس کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ