لیہ: حکمرانوں کی میگا کرپشن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ ’نوازشریف استعفیٰ دو‘
پاکستان عوامی تحریک لیہ نے 15 اپریل 2016ء کو حکمران خاندان کی میگا کرپشن، آف شور کمپنیز، منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک لیہ کے صدر چوہدری خضر عباس دھول کر رہے تھے۔ مظاہرے میں پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء گو نواز گو، نواز شریف استعفیٰ دو اور کرپٹ حکمران نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خضر عباس دھول نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم ٹیکس چور ہے تو عوام ٹیکس کیسے دے گی؟ نیب چیئرمین کے مطابق ملک میں 15 ارب روپے روزانہ کرپشن کی نظر ہور ہے ہیں، وزیر اعظم صاحب کہتے ہیں کہ پیسہ قانونی ہے تو آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفیٰ کیوں دیا؟ اگر پیسہ قانونی ہے تو برطانیہ اور یورپ میں عوام کیوں سراپا احتجاج ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے۔ بےروزگاری، مہنگائی، بد امنی اور خو دکشیوں کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن ہے۔ ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد نواز شریف کا وزیراعظم رہنے کا جواز ختم ہو چکا ہے، وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں، پانامہ لیکس نے حکمرانوں کے چہرے سے پردہ ہٹادیا ہے، کر پٹ حکمرانوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ کرپٹ حکمرانوں کے محافظ اس ظالمانہ نظام کو جانا ہوگا۔
تبصرہ