فرانس: پانامہ پیپرز پر اداروں کے ردِ عمل پر پاکستان عوامی تحریک یورپ کا اظہارِ تشویش
پیرس
(اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر چوہدری محمد اسلم اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل
پاکستان عوامی تحریک فرانس طاہر عباس گورائیہ نے پانامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد سپریم
کورٹ اور متعلقہ اداروں کی خاموشی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا سپریم
کورٹ خود کو شریف کورٹ ثابت کرنا چاہتا ہے؟ جو اتنے واضح مسئلے پر بھی ابھی تک خاموش
ہے۔ ان کا کہنا تھا پاجامے کے سپریم کورٹ کی دیوار پر لٹکنے پر سؤموٹو ایکشن لینے والے
ادارے کا حکمران خاندان کی چوریوں پر خاموش رہنا عوام پاکستان کے حقوق سے غفلت ہے۔
طاہر عباس گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی منی لانڈرنگ اور قوم سے دھوکہ دہی واضح ہو چکی ہے، آئین پاکستان کی شق 62-63 دھوکے بازوں کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمان کا رکن تسلیم نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو منی لانڈرنگ کرنے والوں کی پارلیمانی رکنیت ختم کرنے کے لیے کونسی قانون کی کتاب کی ضرورت ہے؟ حاجی محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ حکمران اس وقت سے ڈریں، جب عوام کے سامنے سپریم کورٹ کا روپ عیاں ہوگیا تو فیصلے چوراہوں پے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہر بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔
تبصرہ