پانامہ لیکس کسی کے خلاف سازش نہیں، اللہ نے لٹیروں کے چہروں سے نقاب اٹھا دیا: ڈاکٹر طاہرالقادری کا ARY نیوز پر انٹرویو
پانامہ لیکس کسی کے خلاف سازش نہیں، اللہ نے لٹیروں کے چہروں سے نقاب اٹھا دیا، سربراہ عوامی تحریک
جبری مواخذہ ہونا چاہیے، سپریم کورٹ ایک وزیر اعظم کو نا اہل کر چکی، شریف برادران اقتدار کو بہترین کاروبار سمجھتے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے 6 اپریل 2016 کو ARY News کے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کسی شخص کے خلاف سازش نہیں، اللہ کی طرف سے لٹیروں کے چہروں سے نقاب اٹھا، چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو ایکشن لیں اور جبری مواخذہ کیا جائے، سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میں ایک وزیراعظم کو نا اہل کر چکی، پاکستانی قوم آئس لینڈ کے لوگوں کی طرح کرپشن کے خلاف باہر نکلے۔ انہوں نے کہاکہ شریف برادران ڈاکہ ڈالتے ہیں اور نشان نہیں چھوڑتے، 1995 میں نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ لونگی نے مجھے بتایا کہ میاں نواز شریف کے نیوزی لینڈ کی سٹیل مل میں 50 فیصد شیئر ہیں، کیا اس کا پاکستان کے کسی مالیاتی ادارے کو علم ہے ؟۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم یا ان کے بچوں کے کاروبار سے کسی کو تکلیف نہیں، تکلیف ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور جھوٹ بولنے سے ہے۔ آف شور کمپنیاں جائز پیسے کیلئے نہیں ناجائز پیسے کو تحفظ دینے کیلئے بنائی جاتی ہیں۔ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کی دنیا کے درجنوں ممالک میں ہزاروں کی تعداد میں انوسٹمنٹس ہے، انہوں نے کہاکہ یہ حقائق چھپانے کیلئے کمیشن بناتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کہاں ہے؟ انہوں نے کہاکہ شریف برادران خرید لو، خرید لو کی سیاست کرتے ہیں، یہ اقتدار کو بہترین کاروبار سمجھتے ہیں۔ یہ اسمبلیاں اور الیکشن خرید لیتے ہیں اور پھر اقتدار میں آکر پورے پاکستان کو کاروباری منڈی بنا لیتے ہیں اور سرکاری حیثیت میں بین الاقوامی سطح پر نجی کاروبار چلاتے ہیں، انہون نے کیرئر اور فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے میری جان بھی حاضر ہے، کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف آخری سانس تک لڑتا رہوں گا، انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ان قاتلوں نے 14بے گناہوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کیا آج پونے دو سال ہو گئے اس کا انصاف نہیں مل رہا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے خلاف پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کر کے وزراء مذاق اڑاتے پھر رہے ہیں۔ یہ نوکر ہیں اور جھوٹ بولنے کی تنخواہ لیتے ہیں، 40سے زائد بڑی کمپنیاں ہیں جو خفیہ اثاثوں کو چھپانے میں مدد دیتی ہیں ان میں سے صرف ایک کمپنی کی دستاویز سامنے آئیں، آنے والے دنوں میں مزید انکشافات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم سے بے معنی خطاب کیا، اب وقت انکوائریوں کا نہیں ایکشن کا ہے۔
Exclusive Interview of Dr Tahir-ul-Qadri with Dr Shahid Masood...Watch Exclusive Interview of Dr Tahir-ul-Qadri with Dr Shahid Masood on ARY News, Wednesday April 06, 2016 #DrQadriOnARY #Pakistan
Posted by Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri on Wednesday, April 6, 2016
تبصرہ