پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس، حافظ ریاض محمود عوامی تحریک پی پی 138 کے آرگنائزر مقرر
پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید نے حافظ ریاض محمود قادری کو پی پی 138 لاہور کا آرگنائزر مقرر کیا ہے، گذشتہ روز تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مستقبل عوامی تحریک کا ہے، لاہور کے تمام صوبائی حلقوں کو آرگنائز کر رہے ہیں، عوام کرپشن کرنے والی جماعتوں کا بائیکاٹ کریں، ملک برباد کرنے والے خاندانوں کو ووٹ دینا جرم ہے، عوام اگر اب بھی نہ اٹھے تو بچا کچھا ملک بھی یہ لُٹیرے بیچ دیں گے، انہوں نے کہاکہ یونین کونسل کی سطح پر تنظیمات کی از سر نو تشکیل جاری ہے، لاہور کو عوامی تحریک کا قلعہ بنائیں گے اور ہر سطح پر ایماندار، پڑھی لکھی قیادت متعارف کروا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر درد مند محب وطن پاکستانی سیاسی عمل سے دور رہے تو قومی خزانہ لوٹنے والے اپنا منفی کھیل جاری رکھیں گے اور پاکستان کو بحرانوں کی دلدل میں تبدیل کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے ہر گھر پر دستک دے رہے ہیں، کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ واحد قومی رہنماء ہیں جو پاکستان کے غریب عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں اور اسلام اور پاکستان کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف موجودہ حکمران ہیں جن کا نام عالمی لٹیروں کی فہرست میں شامل ہے اور دوسری طرف ڈاکٹر طاہرالقادری جو علم اور تحقیق کی پہچان ہیں اور پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا انکی امن اور علم کے فروغ کیلئے کی جانیوالی عملی کاوشوں کی مداح ہے۔ قوم اپنے لیڈروں کے چناؤ میں اب بالغ نظری کا ثبوت دے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، حافظ غلام فرید، نور اللہ صدیقی، عبد الحفیظ چودھری نے لاہور کے ناظم اشتیاق حنیف مغل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلند کیلئے دعا کی۔
تبصرہ