اسلام آباد: عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر کی شام کے ہیڈ آف مشن سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے عرب جمہوریہ شام کے ہیڈ آف مشن رضوان لُطفی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رضوان لُطفی کا کہنا تھا کہ فروغِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مبسوط تاریخی فتویٰ، اور ’نصابِ امن‘مرتب کر کے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ پر احسان کیا ہے۔ ڈاکٹر قادری کی یہ کاوش ان کے لیے عظیم ترین صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام اس وقت بدترین دہشت گردی کا شکار ہے۔ شامی افواج تاریخ کے سخت ترین خوارج سے نبرد آزما ہیں۔ خوارج کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کا فتویٰ بہترین دستاویز ہے۔
شہزاد حسین نقوی نے عرب جمہوریہ شام کے ہیڈ آف مشن کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ پیش کیا۔
تبصرہ