اسلام آباد: عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد نقوی کی ڈنمارک کے ہیڈ آف مشن سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے ڈنمارک کے ڈپٹی ہیڈ
آف مشن جیکسن جے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فروغِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ ’نصابِ امن‘ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں شہزاد نقوی کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی قیام امن، بین المسالک ہم آہنگی و بین المذاہب رواداری کے فروغ، اِنتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بےشمار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے Fatwa on Terrorism and Suicide Bombings اور نصاب امن کے علاوہ درجنوں کتب امن کے موضوع پر تحریر کی ہیں اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر بےشمار لیکچرز و خطابات بھی دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیشہ امن و سلامتی، محبت و شفقت، احترامِ انسانیت اور عدم تشدد کی تعلیمات دی ہے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، منہاج یونیورسٹی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، یتیم بچوں کی کفالت کا ادارہ آغوش اور مستحق اور نادار بچیوں کا ادارہ بیت الزہراء ان کی طرف سے فروغِ امن و سلامتی اور خیر و بھلائی کے عملی اقدامات ہیں۔
تبصرہ