عوامی تحریک کے وفد کی سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات
عوامی تحریک کے وفد نے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کی، انکی خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ڈیڑھ سال گزر جانے کے بعد بھی انصا ف نہ ملنے پر ا ے پی سی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، سابق صد ر نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک سنگین ترین واقعہ ہے اور یہ بات دکھ بھری ہے کہ ملکی تاریخ کے اس اہم کیس کا فیئر ٹرائل نہیں ہو رہا، انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے باعث جمہوری دنیا میں پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچا اب انصاف فراہم نہ کر کے مزید نقصان نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی نہتے پر بندوق نہ اٹھا سکے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کرپشن، دہشتگردی اور لاء اینڈ آرڈر پر حکومت کی ناقص کاکردگی کے خلاف مشترکہ سیاسی جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا، ڈاکٹر حسین محی الدین آج29فروری کراچی میں تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور کراچی میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی پر غور وخوض ہو گا۔
کراچی: سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کی سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے ملاقات۔مُلک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال۔
Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Sunday, February 28, 2016
تبصرہ