کراچی: عوامی تحریک کے وفد کی ڈاکٹر حسین محی الدین کی قیادت میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات
Delegation of Pakistan Awami Tehreek led by Dr. Hussain met leaders of MQM at 90 Karachi @PATofficialPK pic.twitter.com/rkKgcmh28i
— Dr Hussain Qadri (@DrHussainQadri) February 28, 2016
پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے ڈاکٹر حسین محی الدین کی قیادت میں نائن زیرو کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے 28 فروری 2016 کو ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نائن زیرو آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین اور وفد کا مرکزی رہنماء فاروق ستار نے استقبال کیا، سینئر رہنماء عوامی تحریک ڈاکٹر حسین محی الدین نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن اور عوامی تحریک کی طرف سے سیاسی، مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے شروع کی جانیوالی ضرب امن مہم کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور کہا کہ پنجاب حکومت اور نام نہاد جے آئی ٹی کے بعد اب ٹرائل کے مرحلہ پر بھی انصاف کے ساتھ دہشتگردی ہو رہی ہے اور ہمیں ایک بار انصاف کیلئے سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ عوامی تحریک کے وفد کی طرف سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کومارچ میں لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی جانیوالی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کر لی۔
فاروق ستار نے ڈاکٹر حسین محی الدین کو یقین دلایا کہ ایم کیو ایم شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ہے اور ظالم نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری اور انکے کارکنوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ظلم اور استحصال کے خلاف ہماری سوچ ایک ہے، بلدیاتی اداروں کو آئین کے مطابق اختیارات نہ ملنے سے سیاسی انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔
عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ جب شہباز حکومت نے ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کیا تھا اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں موجود سینکڑوں کارکنان کا کھانا اور پانی بند کر دیا تھا تب ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ہمارے محصور اور زخمی کارکنان کیلئے خوراک، ادویات اور پانی کا بندوبست کیا تھا جسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ نائن زیرو میں جانے والے وفدمیں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، صدر مخدوم ندیم ہاشمی، سید علی اوسط قاضی زاہد حسین، فیاض وڑائچ، راجہ زاہد اور محمد جنید شامل تھے۔
تبصرہ