پونچھ: عباسپور جموں و کشمیر عوامی تحریک کے دفتر کا افتتاح
عباس پور: جموں و کشمیر عوامی تحریک کے صدر سردار محمد منصور خان نے تحریک منہاج القرآن جموں و کشمیر کے ناظم نجم الثاقب اور جموں و کشمیر عوامی تحریک ضلع پونچھ کے صدر سردار ریاض خان کے ہمراہ عباس پور کا دورہ کیا۔ عباس پور پہنچنے پر جموں و کشمیر عوامی تحریک کے کارکنان نے موٹرسائیکل ریلی کی صورت میں ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 17 میں جموں و کشمیر عوامی تحریک کے دفتر کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد منصور خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو عوام کا نجات دہندہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی لیڈر نے آئین کا شعور نہیں دیا، صرف ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ واحد لیڈر ہیں جنہیں یہ شرف حاصل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوامی تحریک نے قربانیوں اور انقلابی جدوجہد کی ایک عظیم تاریخ رقم کردی ہے۔ شہدائے انقلاب کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
سردار محمد منصور خان نے عباسپور میں عوامی تحریک کی تنظیمی کمیٹی تشکیل دی جو آئندہ چند ہفتوں میں جموں و کشمیر عوامی تحریک کی تنظیم سازی مکمل کرے گی۔
پونچھ: عباسپور جموں و کشمیر عوامی تحریک کے دفتر کا افتتاحعباس پور: جموں و کشمیر عوامی تحریک کے صدر سردار محمد منصور خا...
Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Monday, February 29, 2016
تبصرہ