راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر کی علامہ علی غضنفر کراروی کی عیادت
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ
رفیق علامہ علی غضنفر کراروی سے ملاقات کی جس میں قائدِ تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری،
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی طرف سے ان کی عیادت کی۔
انہوں نے علامہ علی غضنفر کراروی کو تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے
جملہ فورمز اور قائدین کی طرف سے جلد صحتیابی کی دعاؤں اور محبتوں کا پیغام پہنچایا۔
اس موقع پر علامہ علی غضنفر کراروی کے فرزند ذیشان کراروی بھی موجود تھے۔
شہزاد حسین نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشن کے ساتھ علامہ علی غضنفر کراروی کی درینہ اور ثابت قدم رفاقت ناقابلِ فراموش ہے۔ ان کی خدمات پر ہر کارکن فخر کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ علامہ علی غضنفر کراروی جلد صحتیاب ہو کر خدمتِ دین اور مصطفوی انقلاب کے لیے قافلہ حسینی کے ہمراہ ہوں گے۔
تبصرہ