لاہور: شہزاد حسین نقوی کی ڈاکٹر حسن جعفر زیدی سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے ممتاز محقق، مورخ اور دانشور ڈاکٹر حسن جعفر زیدی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسن جعفر زیدی شہرت یافتہ محقق اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کی تصانیف میں ’پاکستان کیسے بنا؟‘ ’پاکستان امریکہ کا غلام کیسے بنا؟‘ ’بلوچستان‘ اور ’کشمیر‘ جیسے معرکہ آراء کتب شامل ہیں۔
ملاقات میں شہزاد حسین نقوی نے ڈاکٹر حسین جعفر کی علمی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کو اہلِ علم و دانش ہی راہنمائی دے سکتے ہیں۔ دانشور اپنا تاریخی قردار ادا کر کے دہشت گردی کا راستہ روک سکتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ دانشور طبقہ اور ادیبوں کی سرپرستی کرے تاکہ جہالت اور تنگ نظری کے خاتمے میں وہ اس کے معاون ہو سکیں۔
ڈاکٹر حسن جعفر نے اس موقعہ پر کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مذہبی حلقوں میں علمی، ادبی اور تحقیقی ذوق کو تقویت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کا پیغام آفاقی اور فطرتِ انسانی سے مربوط ہے۔ اسلام کے اس آفاقی پیغام کو کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انسانی احترام پر مبنی اقدار کو فروغ دینے سے ہی معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
شہزاد حسین نقوی نے ڈاکٹر حسین جعفر زیدی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ کی کتاب پیش کی۔
تبصرہ