ڈنمارک: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قائداعظم ڈے پر خصوصی تقریب کا اہتمام
پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے زیراہتمام قائداعظم ڈے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈنمارک کی سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے صدر غلام محی الدین نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور آئین پاکستان کے حوالے سے پرمغز گفتگو کی۔
پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے سیکرٹری جنرل بلال امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کی خاطر ایک ہونا ہے۔ تنظیم اسلامی ڈنمارک کے صدر امتیاز احمد سویہ نے قرآنی آیات سے مزین اپنے خوبصورت خطاب میں اتحاد اور یک جہتی کا درس دیا۔ پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے سینئر رہنما اور کوآرڈینیٹر میاں منیر نے پاکستان کے مسقبل کے حوالے سے حوصلہ افزاء گفتگو کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ پاکستان کی خاطر اپنی جدوجہد جاری رکھیں تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو۔ بعد ازاں پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے سینئر رہنما چوہدری امانت علی نے تاریخ کے جھروکوں سے قائداعظم کے واقعات پیش کرتے ہوئے نہایت سبق آموز گفتگو کی۔
آخری میں پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے جوائنٹ سیکرٹری فیض الرسول نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم رحمتہ اللہ کو اللہ پاک نے سچا لیڈر بنایا تھا، وہ صداقت اور امانت کی پہچان تھے۔ بزرگ مہمان صاحبزادہ محبوب الہی نے قائداعظم کی یادوں کی خوبصورت جھلکیاں پیش کیں اور انکی دعا پر اس خوبصورت تقریب کا احتتام ہوا۔
رپورٹ:محمد منیر طاہر
تبصرہ