منہالہ: ڈاکٹر حسین محی الدین کا پی اے ٹی کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ کا دورہ
The PAT and IBL eye and blood camp was visited by Dr. Hussain Qadri this afternoon at Minhala in Lahore.
Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Friday, December 18, 2015
لاہور کے علاقے یو سی 180 منہالہ میں پاکستان عوامی تحریک اور فلاحی ادارہ آئی بی ایل فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام 18دسمبر کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں میڈیکل کیمپ کا منعقد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں خون کے عطیات جمع کرنے اور فری آئی کیمپ لگانے کے ساتھ مستحق خاندانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بریگیڈیئر (ر) محمد احمد اظفر، پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے ملے اور مریضوں کی عیادت کی۔ میڈیکل کیمپ کے منتظمین نے انہیں بتایا کہ مریضوں کا جدید مشینوں کی مدد سے مفت معائنہ کرکے اُنہیں نظر کے چشمے اور ادویات فرہم کی جا رہی ہیں، جبکہ آپریشن والے مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے۔ منہالہ اور اس کے مضافاتی علاقوں کے عوامی و سماجی حلقوں نے آنکھوں کی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے مفت خدمات فراہم کرنے پر آئی بی ایل فاؤنڈیشن، پاکستان عوامی تحریک اور تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ انسانی فلاح خدمتِ خلق میں ہے۔ دوسروں کو نفع پہنچانا اسلام کی روح اور ایمان کا تقاضا ہے۔ ایک مسلمان کی یہ نشانی ہے کہ وہ ایسے کام کرے جس سے عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ انہوں نے فری آئی کمپ کے کامیاب انعقاد پر آئی بی ایل فاؤنڈیشن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بابرکت آمد کو غیر روایتی انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غریب، ناداروں، یتیموں اور سوسائٹی کے کمزور طبقات کے غمگسار تھے۔ ایسے پروگراموں کے ذریعے ہم آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو زندہ کر رہے ہیں۔
تبصرہ