بورے والا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ورکرز کنونشن سے خطاب
بورے والا (نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ غلاموں کا ٹولہ بن چکی ہے، سرمایہ دار اور جاگیر دار حکمران پارلیمنٹ کو اپنی لونڈی سمجھتے ہیں اور جدھر چاہیں ہانک کر لے جاتے ہیں، پورا ملک اس وقت بد امنی اور اندرونی خلفشار کا شکار ہونے کے بعد’’آئی سی یو‘‘ میں داخل ہو کر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، کرپٹ حکمران اس ملک کے تمام اہم قومی اداروں اور وسائل کو بتدریج اونے پونے داموں فروخت کرتے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر سابق ایم پی اے چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی جانب سے منعقدہ پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اپنے ایجنڈے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی اور وہ قوم کو کبھی مایوس نہیں کرے گی، 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں لاکھوں عاشقان رسول جمع ہونگے جہاں شیخ السلام ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔
ورکرز کنونشن سے صدر جنوبی پنجاب چوہدری فیاض احمد وڑائچ، نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خاں اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس کنونشن میں صوبائی صدر سنٹرل پنجاب راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الالسلام، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محمد عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب شہزاد احمد ڈوگر، ضلعی نائب صدر (پیٹ) افضال طاہر بھٹی، سید خادم حسین شاہ، ساجد اکرم بھٹی، نو منتخب ناظمین چوہدری طارق محمود باجوہ، ملک افتخار احمد اعوان، سردار محمد اقبال ڈوگر، چوہدری محمد افضل واہلہ، عبد الرزاق اینک، سابق ناظمین چوہدری شبیر عالم دیول، چوہدری زاہد جٹ، چوہدری عبد الجبار گجر، پیر نذر فرید چشتی، سابق صدور بار ایاز محمود گھمن، چوہدری محمد ارشد، ملک جاوید شاہین، رانا الطاف حسین، کونسلر راحت جمیل، شاہد اکبر طور، چوہدری اصغر علی جاوید، سید عرفان احمد شاہ، محمد اسلم سندھو، محمد شیر خاں کھچی اور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تبصرہ