فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کا بلدیاتی کنونشن
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آباد میں منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال، تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، میاں ریحان مقبول، سید ہدایت رسول شاہ، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف، رانا رب نوازانجم، علامہ عزیز الحسن اعوان، شاہد سلیم، رانا وحید شہزاد، زین العابدین، مختلف یونین کونسلز کے نومنتخب چیئرمین پاکستان عوامی تحریک میاں کاشف، رانا عبدالرؤف،حاجی نعیم بھٹی، چوہدری ناصر نمبردار، ناصر نمبردار، چوہدری حق نواز واہلہ، میاں فاروق، چوہدری عبدالحئی، شیخ اعجاز، چوہدری اشفاق نمبردار شامل تھے، علاوہ ازیں ضلع بھر سے نومنتخب کونسلرز نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہم فیصل آباد میں منتخب ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہم انتخاب اور انقلاب دونوں راستوں سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وہ دن دور نہیں جب ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی۔ اس دھرتی پر انصاف کا راج ہوگا۔ آئین اور قانون کی حکمرانی ہوگی۔ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر اس ملک پر حکمرانی کرے گی۔ پاکستان کو سیاستدانوں کی نہیں لیڈر کی ضرورت ہے۔ جو باتیں قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پچھلے کئی سالوں سے کر رہے ہیں کہ موجودہ الیکٹورل سسٹم پاکستان کو کبھی صحیح سمت میں نہیں لے جا سکتا۔ آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی یہی بات پاکستان کا ہر درد دل رکھنے والا دانشور، صحافی، اینکر اور سیاستدان کہہ رہا ہے۔ جب تک موجودہ کرپٹ نظام کا بوریا بستر گول نہیں کیا جاتا اس وقت تک اس ملک کے غریب کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں آئے گی۔
کنونشن میں خرم نواز گنڈا پور، انجینئر محمد رفیق نجم، چوہدری بشارت عزیز جسپال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کراچی سے لے کر خیبر تک مظلوموں، بےکسوں، غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کی تحریک ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے اس ملک کے غریب کو جاگیر دار، سرمایہ دار، وڈیرے کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کی جرات و ہمت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افواج پاکستان نے جس طرح ضرب عضب کیا، ضرب عضب کی حمایت میں پاکستان عوامی تحریک ضرب امن مہم لانچ کر رہی ہے۔ اس مہم کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو دہشت گردی کے خلاف ذہنی اور فکری طور پر تیار کیا جائے گا۔
ضلعی رہنما پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد رانا طاہر سلیم خاں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی اور کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزم وہ وقت دور نہیں جب انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے ۔ پروگرا م کے آخر پر شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن ا ور شہدائے 16دسمبر آرمی پبلک کے لئے خصوصی دُعا کی گئی۔
Dr Hussain | #PAT Local Government Convention | FaisalabadDr. Hussain Mohiuddin Qadri (President of MQI) addressed the 'Pakistan Awami Tehreekh's Local Government Convention' in Faisalabad
Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Sunday, December 13, 2015
تبصرہ