جھنگ: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن کا دورہ
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے 29 نومبر 2015 کو ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وہ یونین کونسل 65 فتح پورپرٹی اور یونین کونسل 66 حسو بلیل گئے۔ دونوں حلقوں میں انہوں نے ریلیوں، عوامی اجتماعات اور کارنر میٹنگز میں شریک نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد سے خطاب کیا۔ اس دوران مختلف برادریوں کے افراد نے پاکستان عوامی تحریک کے امیدواران کی حمایت کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی ٹکٹ پر عارف حسین پہلے ہی بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو چکے ہیں۔
ساجد محمود بھٹی نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے اور اب مظلوم عوام اپنے حقوق کے لئے اپنے حقیقی نمائندے منتخب کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک موروثی سیاست اور جاگیر داری نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور 5 دسمبر کو عوام ان شاءاللہ موٹر سائیکل کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان عوامی تحریک کے نمائندوں کو کامیاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ 68 سال بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ تعلیم، صحت، روزگار اور سڑکوں جیسی سہولتیں بھی ابھی تک فراہم نہیں کی جاسکیں۔ جھنگ کے عوام نے 68 سالوں میں جن بھی نمائندوں کو کامیاب بنایا ہے۔ انہوں نے جیتنے کے بعد جھنگ کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ جھنگ فرقہ واریت اور دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔
جھنگ کے کسان انتہائی پریشان کن صورتحال کا شکار ہیں اوران میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔ موجودہ حکومت نے کسان پیکج کے نام پر کسانوں کے ساتھ مذاق کیا ہے اور صرف من پسند لوگوں کو نوازا گیا ہے۔ جھنگ ہر سال سیلاب کی نذر ہوجاتا ہے مگر حکومت نے اس کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی۔ 5 تاریخ کو جھنگ کے عوام عوامی تبدیلی کا ساتھ دیں گے۔
رپورٹ: محمد ریاض شاہد
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی کا دورہ جھنگ بسلسلہ انتخابی مہمیونین کونسل 66 اور یونین کونسل حسو بلیل جھنگ میں عوامی اجتماعات سے خطاب
Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Monday, November 30, 2015
تبصرہ