جنوبی افریقہ: پاکستان عوامی تحریک فری سٹیٹ کی صوبائی باڈی کی تشکیل، چوہدری بشارت صدر منتخب
بیت اللحم: گذشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک فری سٹیٹ (جنوبی افریقہ) کے کارکنان کا اجلاس ہوا جس میں صوبہ فری سٹیٹ کی صوبائی باڈی تشکیل دی گئی۔ کارکنان کی مشاورت سے چوہدری بشارت انجم کو صدر، علی عمران تارڑ کو نائب صدر، قمرالحسن پھلروان کو سیکرٹری جنرل اور ملک بلال حسن کو سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریوں کے لیے چنا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے کارکنان و ذمہ داران نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تبصرہ