اسلام آباد: ڈپٹی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک کا فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ، پیرس حملوں پر تعزیت
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے اسلام آباد میں فرانسیسی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعزیتی یاداشت میں پیرس حملوں پر اپنے تاثرات درج کیے۔ شہزاد حسین نقوی نے فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورانسے سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے پیرس کے وحشت ناک حملوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرانسیسی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام ان حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور بےگناہ شہریوں کی ہلاکت کو بہیمانہ کارروائی قرار دیتے ہیں۔
شہزاد حسین نقوی نے فرانسیسی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نہتے فرانسیسی شہریوں کے قتل پر رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ عالمی طاقتیں دہشت گردی کے خاتمے اور امنِ عالم کی طرف قدم بڑھائیں۔ اس کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کا مرتب کردہ انسدادِ دہشت گردی کا نصاب معاونت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یورپی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس کے اسباب کی روک تھام کی طرف توجہ دیں۔
تبصرہ