ملتان: ظلم اور استحصال سے نجات کیلئے عوام بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک کو ووٹ دیں۔ سردار شاکر مزاری
آزاد امیدوار جنرل کونسلر مظہر خان بلوچ کا پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان
دھن، دھونس اور دھاندلی کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے۔ پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمران اب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے، عوام کے شعور میں انقلاب آچکا ہے۔ راؤ عارف رضوی
ملتان (17 نومبر 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار شاکر مزاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس ملک کے کروڑوں غریب عوام کے آئینی حقوق کو اجاگر کیا اور قوم کو انکے آئینی حقوق سے آشنا کیا، اب قوم کا فرض ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں۔ یونین کونسل بنگل والہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا جبکہ انکے اپنے کاروبار ترقی کررہے ہیں۔ کسان کو اسکی محنت کا معاوضہ نہیں ملتا جبکہ غریب کا چولہا جلنا بند ہوگیا ہے اب عوام کو چاہیے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف متحد ہوکر انقلاب کے حق میں اپنا ووٹ دیں تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوسکے۔
پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بنگل والہ پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی نے خطاب
تبصرہ