نوشہرہ: صاحبزادہ منیب احمد کی ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت
امام عالی مقام نے کربلا میں دین حق کو فتح دلائی۔ قیامت تک حق و باطل کی شناخت حسینیت سے ہوگی۔ ملک کو کرپشن، فرقہ واریت سے نکالنے کا واحد راستہ مصطفوی انقلاب ہے اور حسینی اسوہ حسنہ ہی پاکستان کی بقاء کی علامت بن چکا ہے۔ سید الشہداء کی تعلیمات اتحاد و یکجہتی کا درس دیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آگنائزر شہزاد حسین نقوی نے نو شہرہ میں آستانہ عالیہ پیر سباق شریف کے صاحبزادہ منیب احمد کی ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ صاحبزادہ منیب احمد نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کو غیرمستحکم کرنے اور لوٹ مار کرنے والوں سے نجات کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب قوم ان ظالموں سے نجات حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا نواز شریف اور اس کے حواری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم ہیں، ان کو تختہ دار پر چڑھنا ہو گا۔ ظالموں سے ڈیل کرنے والے سیاستدان اور ہوتے ہیں، ہم حق و باطل کا معرکے میں کامیاب ہونگے۔ اس موقع پر صاحبزادہ منیب احمد کو پاکستان عوامی تحریک کا ضلعی کنویز مقرر کر دیا گیا۔ عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے انہیں یہ ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تبصرہ