ڈاکٹر حسن محی الدین کے یوسی 44، 166، 177 کے انتخابی دورے، ریلیوں کی قیادت اور انتخابی میٹنگز سے خطاب
لاہور (25 اکتوبر 2015) منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے بلدیاتی امیدواروں کی طرف سے کوٹ خواجہ سعید سے جلو موڑ تک نکالی گئی موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7سال تک بلدیاتی اداروں کو تالے لگانے والے آج عوام سے کس منہ سے انہیں اداروں کے اندر گھسنے کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں؟ سپریم کورٹ کا حکم نہ آتا تو موجودہ حکمران بلدیاتی انتخابات کروانا تودور کی بات بلدیاتی دفاتر پر بلڈوزر چلوا کر انہیں مسمار کر دیتے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا حساب لینا ہے اور یزید کے نقش قدم پر چلنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہے۔ عوامی تحریک کے امیدوار بلدیاتی اداروں کا آئینی وقار بحال کریں گے اور عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف دیں گے۔ کوٹ خواجہ سعیدسے جلوموڑ تک سینکڑوں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے ریلی میں شرکت کی اورڈاکٹر طاہرالقادری اور انقلاب زندہ باد کے نعرے لگائے۔ جگہ جگہ پر ڈاکٹر حسن محی الدین کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گی۔ یونین کونسلز 121، 131، 134، 136، 138، 177، 180 سے محمد عمر، عبد الخالق، انجنیئر شفاقت مغل، حاجی اشرف، عبد الحمید خان، قاری شبیر، ملک جاوید اعوان، ایمانویل مسیح نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ یونین کونسل 166 میں چیئرمین کے امیدوار حاجی صلاح الدین سلطانی اور وائس چیئرمین بشارت علی نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ ڈاکٹر حسن محی الدین کا استقبال کیا اور قافلے کو ظہرانہ دی۔ یونین کونسل 44میں چیئرمین کے امیدوار عامر لطف اور الیاس مغل نے کارکنان کے ہمراہ ریلی کااستقبال کی۔ ریلی سے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک سے کرپشن، دہشت گردی، نا انصافی اور بے روزگاری کو ختم کرنے کیلئے برسر پیکار ہے۔ عوام ووٹ کی طاقت سے ظالموں کا راستہ روکیں۔ بلدیاتی، جمہوری اداروں کو حکومتی مداخلت اور کرپشن سے پاک کرنے کیلئے لاہور کے عوام موٹر سائیکل پر مہر لگائیں۔ ریلی سے تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہر، حافظ غلام فرید و دیگر نے بھی خطاب کی۔
Dr. Hassan Rounds 11 UC’S within 8 HoursThe Chairman of the Supreme Council of MQI, Dr Hassan led and addressed the PAT...
Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Monday, October 26, 2015
تبصرہ