پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر کی صاحبزادہ ڈاکٹر شبیر کمال سے ملاقات
گوجرانوالہ: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے صاحبزادہ ڈاکٹر شبیر احمد کمال عباسی القادری سے درگاہ عالیہ قادریہ غوث العصر گوجرانوالہ میں ملاقات اور ان کی تیمار داری کی۔ دوران ملاقات ڈاکٹر شبیر کمال نے تحریک منہاج القرآن کے فروغ اور مصطفوی مشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے قائدِ تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر قاری خطیب الرحمٰن قادری بھی موجود تھے۔
تبصرہ