ملتان: آزاد امیدوار سید خضر مرتضیٰ گردیزی پاکستان عوامی تحریک میں شامل
ملتان (26 اکتوبر 2015ء) یونین کونسل بنگل والہ، کوٹ عباس شہید سے آزاد امیدوار چیئرمین پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پاکستان عوامی تحریک نے یونین کونسل بنگل والہ کے لئے پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی کو چیئرمین اور ملک محمد اختر روانی کووائس چیئرمین کی ٹکٹ بھی جاری کردی۔ اس سلسلے میں کوٹ عباس شہید میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی نے کہا پاکستان عوامی تحریک میر ی اپنی پارٹی ہے، میں پہلے بھی پاکستان عوامی تحریک سے ناظم کا الیکشن لڑ چکا ہوں۔ اب بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کا سپاہی بن کر ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے پر بلدیاتی الیکشن لڑ رہی ہے اور فتح ہماری ہوگی۔ پاکستان عوامی تحریک کوٹ عباس شہید کے گروپ لیڈر چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہم نسلی، لسانی اور ہر قسم کے تعصب کی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے میدان سیاست میں اترے ہیں، ہمارا پیغام محبت ہے جو ہر گھرتک پہنچانے کا عزم کرتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ عظمت علی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اس ملک سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہے۔ عوام ووٹ کی پرچی کے زریعے انقلاب کے حق میں فیصلہ دیں۔ تقریب میں امیدوار وائس چیئرمین ملک محمد اختر روانی، اورنگ زیب خان بلوچ ایڈووکیٹ، راؤ احمد علی، راؤ آصف رزاقی، چوہدری ارشد عمران گجر، چوہدری فقیر حسن گجر سابق ڈی ایس پی، راؤ طاہر زمان، چوہدری محمد امین گجر، حاجی محمد حسین بلوچ، محمد ریاض دیہڑ، شیرخان بلوچ، چوہدری بگا گجر، راؤ شکیل جمیل، محمد رضا، چوہدری محمد دین گجر، حافظ غلام محی الدین گجر، محمد جاوید روانی، ملک لشکر روانی، ملک محمد رمضان روانی، راؤ آصف رشید، عمران مجید رحمانی، چوہدری ارشد گجرکے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار نے خضر مرتضیٰ گردیزی کو پاکستان عوامی تحریک کا ٹکٹ پیش کیا۔
تبصرہ