ڈاکٹر حسن محی الدین کی موٹرسائیکل پر عوامی تحریک کی انتخابی ریلی کی قیادت
لاہور (19 اکتوبر2015) منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے دوسرے روز بھی ٹاؤن شپ میں یو سی 239 میں عوامی تحریک کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا اور عوامی تحریک کے انتخابی نشان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر نوجوان کارکنوں کی طرف سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین کو موٹر سائیکل پر بیٹھے دیکھ کر کارکنوں نے پرجوش نعرے لگائے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل غریب، کلرک، مزدور کی سواری ہے۔ یہی موٹر سائیکل انہیں معاشی خوشحالی کی منزل تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اداروں کو کمزور اور تقسیم کر کے حکومت کرتی ہے۔ بلدیاتی ادارے بھی اسکی اسی ہوس اقتدار کے نشانے پر ہیں اگرچہ سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت بادل نخواستہ انتخابی ڈرامہ رچارہی ہے۔ اب بھی اسکی یہی کوشش ہے کہ کسی طرح بلدیاتی انتخابات ملتوی ہو جائیں اور ملکی خزانے اور اختیارات پر ان کا قبضہ برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں اور انتخابی عمل کے ساتھ اب کوئی چھیڑ چھاڑ کی تو عوامی تحریک کے کارکن سڑکوں پر آئینگے۔ عوامی تحریک اختیارات کی مرکزیت کے خاتمے پر یقین رکھتی ہے اور لوکل گورنمنٹ سسٹم کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ نظام جمہوریت سمجھتی ہے۔ ہم عوام تک ان کے بلدیاتی حقوق، اختیارات اور وسائل پہنچا کر دم لیں گے۔
اس موقع پر خرم نواز گنڈاپوراور حلقہ سے چیئرمین کے امیدوار نعیم الدین اور وائس چیئرمین کے امیدوار چودھری ندیم گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین آئندہ اتوار کو یو سی 180 واہگہ ٹاؤن سمیت لاہور کی متعدد یونین کونسلوں میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کرینگے، ریلیوں کی قیادت اور انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرینگے۔
Dr. Hassan Mohiuddin Qadri inaugurated 7 PAT elections offices and and lead the rally in UC 239 this evening. The...
Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Sunday, October 18, 2015
تبصرہ