ن لیگ سیالکوٹ کے ضلعی رہنما سعید نواز ساتھیوں سمیت عوامی تحریک میں شامل
پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے ضلعی راہنما اور زکوۃ و عشر کمیٹی یونین کونسل میانی کے چیئرمین محمد سعید نواز نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی، تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے امیر راشد محمود باجوہ اور دیگر قائدین عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ موجود تھے۔
شہزاد حسین نقوی نے سعید نواز کو پاکستان عوامی تحریک میں خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے روشن آفتاب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نواز برادران شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتل ہیں، قاتلین کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آج دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں پر ناراض ہونے والے ہزاروں پاکستانیوں کے خون اور ان کے ورثاء کے دکھ کو بھلانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے پرچم تلے آئے بغیر بدامنی اور خوف سے چھٹکارا حاصل نہیں ہو گا۔
محمد سعید نواز نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عالمی شخصیت ہیں، ان کی خدمات اور سچ پر ڈٹ جانا میرے جذبے کو متحرک کرتا رہا ہے۔ ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ہر حکومتی عہدہ کو ٹھکرانے کے لئے تیار ہوں اور سچے محب وطن، اسلام دوست قائد کی قیادت میں کام کروں گا۔
تبصرہ