ساؤتھ کوریا: یوم دفاع پر پاکستان عوامی تحریک کی ’استحکام پاکستان کانفرنس‘
انچی اون (محمد رضا قادری) پاکستان عوامی تحریک ساؤتھ کوریا نے یوم دفاع پاکستان پر 6 ستمبر کو بغدادی ریسٹورنٹ میں ’استحکام پاکستان کانفرنس‘ کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی کمیونٹیکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری کر رہے تھے۔
استحکام پاکستان کانفرنس کے شرکاء میں پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر محمد مدثر چیمہ، پاکستانی کمیونٹی ساؤتھ کوریا کے چیئرمین محمد شفیق خان، منہاج اسلامک سنٹر شیوا آنس کے ڈائریکٹر علامہ محمد رضا قادری، ساؤتھ کوریا کے شہر تھیگو کی بزنس کمیونٹی سے ملک جاوید اختر، ملک ندیم، راجہ عامر اقبال، صوبہ خان، مرزا غوث، سیئول سے محمد فیاض، ملک اختر اعوان، پاکستان عوامی تحریک ساؤتھ کوریاکے عہدیداران محمد بوٹا قادری، محمد سجاد اور رانا فاروق، منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کے عہدیداران میں میاں محمد اشرف، مرزا ساجد بیگ، استخار احمد، ظہیر عباس، حافظ مبین شہزاد شامل تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان میں جاری پاک فوج کے ضرب عضب کو سراہا۔ شرکائے کانفرنس نے دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف ہونے والے آپریشن کے حق میں قرارداد منظور کی جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ ان برائیوں کو جڑ سے اکھاڑنے تک کسی مصلحت سے کام نہ لیا جائے۔
کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن طے شدہ پلان کا نتیجہ ہے۔ بیئرز ہٹانے کی آڑ میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو حکومتی مظالم، آئین کی خلاف ورزی، جعلی انتخابی نظام کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی گئی۔ جے آئی ٹی کی کارروائی لغو اور قابل مذمت ہے۔ رپورٹ میں قاتلوں کو بے گناہ قرار دیا گیا مگر عوام کی عدالت نے قاتلوں پر تصدیق کی مہر لگا دی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ن لیگ تنہا کھڑی ہے۔
تبصرہ