نوشہرہ: سینئر ایڈووکیٹ ملک یعقوب اعوان پاکستان عوامی تحریک میں شامل
وادئ سون نوشہرہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سینئر ایڈووکیٹ ملک محمد یعقوب اعوان نے ملک محمد اصغر اور دیگر ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی ہے، وہ پاکستان عوامی تحریک کی ٹکٹ پر مرکزی یونین کونسل نوشہرہ وارڈ نمبر 2 سے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے۔
اس موقع پہ پاکستان عوامی تحریک تحصیل نوشھرہ کے صدر حاجی ملک محمد ریاض، حلقہ پی پی 39 کے صدر ملک اللہ یار خان، ماسٹر محمد لطیف اور ملک محمد انصر اعوان نے امید ظاہر کی کہ ملک محمد یعقوب اعوان کی شمولیت سے پاکستان عوامی تحریک کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے ملک محمد یعقوب اعوان کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور تعاون کا عندیہ بھی دیاہے۔
تبصرہ