فرانس: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ ستارہ ملک کے خاندان سے پاکستان عوامی تحریک کی تعزیت
سیالکوٹ کے گاؤں کندن پور میں بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس کی صدر ستارہ ملک کے خاندان سے تھا۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے وفد نے ستارہ ملک سے ملاقات میں اس افسوناک واقعہ پر اظہارِ تعزیت کیا اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر حالیہ دنوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تبصرہ