پتوکی: پاکستان عوامی تحریک کا وارڈ نمبر1 میں عبدالوحید کو جنرل کونسلر کا ٹکٹ دینے کا اعلان
پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم مصطفائی، پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتو کی کے صدر محمد طیب افضل اور جنرل سیکرٹری محمد عامر رضا نے پتو کی وارڈ نمبر 1 محلہ احمدنگر کا دورہ کیا اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے ساتھ کارنرمیٹنگ کا اہتمام کیا۔
میٹنگ میں وارڈ نمبر 1 محلہ احمدنگر کے رہائشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء سے مشورہ کرنے اور مقامی قیادت کی ایڈوائس پر عبدالوحید کو جنرل کونسلر کے لیے پاکستان عوامی تحریک کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔ عبدالوحید نے پاکستان عوامی تحریک کے عوام دوست منشور اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ محمدندیم مصطفائی نے امیدوارکے گلے میں ہار ڈال کر مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ