پاکستان عوامی تحریک ضلع وہاڑی کی تنظیمِ نُو، چوہدری محمد انور وڑائچ ضلعی آرگنائزر مقرر
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی صدارت میں پاکستان عوامی تحریک ضلع وہاڑی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع وہاڑی کی تمام تحصیلی تنظیمات نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پاکستان عوامی تحریک ضلع وہاڑی کی تنظیمِ نُو تھا۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے چوہدری محمد انور وڑائچ کو ضلعی آرگنائزر مقرر کیا گیا، جبکہ چوہدری محمد اقبال یوسف کو صدر، افضال طاہر بھٹی کو سینئر نائب صدر، سید محمد اقبال شاہ کو سیکرٹری جنرل، راؤ منور طاہر کو سیکرٹری انفارمیشن اور عبدالخالق بھٹی کو سیکرٹری سوشل میڈیا کی ذمہ داریاں دی گئیں۔
چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ایک عوامی اور فلاح پاکستان کی تشکیل ہے۔ ہر عہدیدار کا فریضہ کے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغامِ انقلاب عوام تک پہنچانے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے۔
تبصرہ