سرگودھا: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام عظیم الشان جیوے پاکستان عوامی ریلی کا انعقاد
سرگودھا (14 اگست 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام عظیم الشان جیوے پاکستان عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز دفتر پاکستان عوامی تحریک اوقاف پلازہ سرگودھا سے کیا گیا۔ جو شہر کے مختلف بازاروں اور چوراہوں سے ہوتے ہوئے شاہین چوک میں اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کا مقصد شہدائے پاکستان، شہدائے انقلاب مارچ اور شہدائے آرمی پپلک سکول پشاور کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک سرگودھا فہیم حیدر چیمہ، جنرل سیکرٹری PATعمران ملک، سٹی صدرPAT فاروق علی شاہ، جنرل سیکرٹری PAT رانا خلیل احمد اور چوہدری شوکت ابرار نے خطاب کیا۔ خطاب میں مقررین نے یہ عزم کی کیا کہ جس طرح قائد اعظم نے پر امن رہتے ہوئے پاکستان حاصل کیا تھا ہم بھی اسی طرح پر امن رہتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان واپس اس قوم کو دلائیں گے اور ان لٹیرے حکمرانوں کو اس ملک سے بھگا کے دم لیں گے۔ مختلف مقامات پر تاجرون کی طرف سے ریلی کے شرکاء پر گل پاشی بھی کی گئی۔
تبصرہ