پتوکی: جشن آزادی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیمات کے عہدیداران سے ملاقات
جشن آزادی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتو کی کے 7 روکنی وفد نے شہر کی مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمات جس میں مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ہم فکر لوگوں سے ملاقات کی۔ جشن آزادی کی خوشی میں کیک اور سویٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے لیے خصوسی دعائیں کی گئیں اور مل کر جدوجہد کرنے اور انقلابی تحریک کو پتوکی میں کامیاب بنانے کیلۓ ہر ایک نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ وفد میں جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ قصور محمد ندیم مصطفوی، صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتوکی محمد طیب افضل، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتو کی عامر رضا، ناظم تحریک منہاج القرآن تنویر حسین مصطفوی، رانا اشرف، محمد آصف اور محمد عباس شامل تھے۔
تبصرہ