فرانس: پیرس کے معروف بزنس مین محمد حامد کا ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان
پیرس ( اے کے راؤ) پیرس کے معروف بزنس مین محمد حامد ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک فرانس میں شامل ہو گئے ہیں، ان کا تعلق بھلوال ضلع سرگودھا سے ہے اور وہی سے اپنی تعلیم کو مکمل کیا ہے۔ اس موقع پر PAT کی جانب سے خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا، حاجی محمد اسلم چوہدری صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ نے نئے آنے والوں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے معاشی طور پر مستحکم نوجوانوں کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت تحریک کے لیے باعث فخر ہے۔
تبصرہ