محمد اقبال چوہدری کو PAT یورپ کا سیکریٹری جنرل یورپ نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، چوہدری امتیاز احمد آکیہ
بارسلونا (یوسف چوہدری)پاکستان عوامی تحریک سپین کے چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز احمد آکیہ نے محمد اقبال چوہدری کو پاکستان عوامی تحریک یورپ کا سیکریٹری جنرل نامزد ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے محبت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد اقبال چوہدری کی نامزدگی پاکستان عوامی تحریک سپین کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ محمد اقبال چوہدری نہ صرف میرے دیرینہ دوست ہیں بلکہ وہ ایک محنتی اور قابل قدر انسان ہیں جن کی پوری زندگی سماجی خدمت میں گزر رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ جہاں وہ یورپ بھر میں پاکستان عوامی تحریک کو فعال بنائیں گے وہیں پاکستان عوامی تحریک سپین کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ چوہدری امتیازاحمد آکیہ نے کہا کہ وہ اس جدوجہد میں محمد اقبال چوہدری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں جہاں بھی ہماری ضرورت ہو گی ہمیں اپنا ہمقدم پائیں گے۔
تبصرہ