سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون کا حساب لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: چوہدری فیاض احمد وڑائچ
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ جس طرح انتخابی دھاندلی کی رپورٹ قوم کے سامنے لائی گئی ہے اسی طرح اب وزیر اعظم سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشنل کمیشن رپورٹ بھی قوم کے سامنے لائیں سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشنل کمیشن رپورٹ میں اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے نامزد ملزمان کی وجہ سے آج تک یہ رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔ موجودہ ملکی صورتحال میں اسے ترقی یافتہ اور ایک پرامن ملک بنانے کے لیے ایک محب وطن اور بے لوث لیڈر کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک بورے والا کے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چوہدری محمد اکبر وڑائچ، سید خادم حسین شاہ، افضال طاہر بھٹی، چوہدری طاہر عظیم ایڈووکیٹ، ملک نذیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون کا حساب لینے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ملک کے غریب، مظلوم اور پسے ہوئے طبقہ کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے انہیں ایک روشن پاکستان کی نوید سنائے گی۔ سچائی کو سامنے لانے کے لیے اب پوری قوم کو خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہئے بلکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے سچائی کو سامنے لانا ہو گا۔
تبصرہ