پتوکی: بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتوکی کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک قصور ندیم مصطفائی نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ہر میدان میں ظالمانہ نطام کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ ہر میدان میں دے گے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے جب تک غریب کو اسکا حق مل نہیں جاتا۔
اجلاس میں صدر پاکستان عوامی تحریک پتوکی طیب افضل صاحب، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک پتوکی عامر رضا اور جنرل سیکرٹری TMQ تنویر حسین مصطفوی، زبیر قادری، ڈاکٹر اکبر، محمد اشتیاق اور دیگر کارکنان نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔
تبصرہ