اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک پھل گراں کے ناظم کی طرف سے دعوتِ افطار
پاکستان عوامی تحریک یونین کونسل پھل گراں کے ناظم راجہ اسداللہ کی طرف سے دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سمیت علاقہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ دعوتِ افطار کا اہتمام راجہ اسداللہ کے مرحوم والد راجہ سلطان غفور کے یومِ وصال کی مناسبت سے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے کیا گیا تھا۔شرکائے دعوت سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ اسداللہ کا کہنا تھا کہ افطار کی تقریب اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔ ایک ساتھ سب لوگوں کا بیٹھنا اور روزہ افطار کرنا ہم سب کے لئے سعادت کی بات ہے۔ ماہ رمضان خیر خواہی کا سبق دیتا ہے۔ ماہ مبارک کا تقاضا ہے کہ اس ماہ کے ہر لمحہ کو قیمتی جانا جائے۔ شرکائے دعوت نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ