پیرس: چوہدری فیاض احمد کدھر کی پاکستان عوامی تحریک فرانس میں شمولیت
پیرس۔ (اے کے راؤ) کدھر تحصیل پھالیہ سے تعلق رکھنے والی پیرس کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری فیاض احمد کدھر نے پاکستان عوامی تحریک فرانس میں شمولیت اختیار کر لی ہے، انہوں نے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جعلی جے آئی ٹی کے خلاف دستخطی مہم میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اندھیر نگری ہے کہ 14 لوگوں کو مار دیا گیا اور 90 سے زائد زخمی کر دیئے گیے لیکن سال ہونے کو ہے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ ایف آئی آر بھی آرمی کے پریشر پر درج کی گئی اور ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو ہی دوبارہ وزیر قانون بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو بنانہ سٹیٹ بننے سے بچانا ہوگا۔
اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم چوہدری، جنرل سیکرٹری محمد نعیم چوہدری، سینئر نائب صدر طارق چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری طاہر عباس گورائیہ، چوہدری ظفر اقبال ککرالی، میڈیا ایڈوائزر راؤ خلیل احمد و دیگر موجود تھے۔
تبصرہ