سپین: بارسلونا کے محلہ بیسوس میں پاکستان عوامی تحریک کی رابطہ مہم کا آغاز
بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک سپین کے عہدیداران چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز آکیہ، سیکرٹری جنرل راحیل اکرم ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات یوسف چوہدری اور فنانس سیکرٹری چوہدری محمد زمان نے صدر پاکستان عوامی تحریک سپین محمد اقبال چوہدری کی زیر قیادت گزشتہ دنوں آدم ریسٹورنٹ بارسلونا کے محلہ بیسوس میں رہائش پذیر ہم خیال دوستوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کی جس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک کے جوائنٹ سیکرٹری بلال سرور اور ان کے دوست احباب نے کیا تھا، میٹنگ میں چوہدری میاں خان آف ماچھیوال، میاں ریاض، مایہ ناز باکسر پہلوان افتخار، شہزاد، عرفان اور دیگر نے شرکت کرکے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا عندیہ دیا۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے دوستوں کے ساتھ مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت ملک میں سیاسی تبدیلی کا گرین سگنل ہے، پاکستان بھر کی عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں اور انتخابی ڈارموں سے اس قدر تنگ آچکی ہے کہ وہ اب اپنے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے نئے مسیحا تلاش کرچکی ہے ان شاءاللہ وہ وقت اب دور نہیں رہا جب قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان کو ان چوروں اور ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد کروالے گی۔ محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ایسی پالیسی وضع کرے گی جس سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا اور ملک ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں جا کھڑا ہوگا، پاکستان عوامی تحریک اقتدار اس کے اصل حقداروں یعنی پاکستانی عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
میٹنگ میں بارسلونا کے ٹاؤن سن مارتی کے محلہ بیسوس میں تنظیم سازی کیلئے 3 مئی بروز اتوار شام 6:30 بجے کا وقت طے کردیا گیا جبکہ رابطہ کیلئے 4 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جس میں چوہدری میاں خان آف ماچھیوال، یاسر عرفان نمبردار، ، میاں ریاض اور بلال سرور شامل ہیں، بیسوس مار میں تنظیم سازی کے متعلق مزید معلومات کیلئے ان نمبرز (602377816 ,667362763 ,600090157) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
تبصرہ