محمد امین غریب، مزدور، محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بن کر نکلا ہے: ڈاکٹر رحیق عباسی
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے وارڈ نمبر 6 سے آزاد امیدوار محمد امین کی حمایت کااعلان کردیا
محمد امین کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی، سردار منصور خان، بریگیڈیر مشتاق، ملک افضل کا خطاب
Meeting of #PAT Northern Punjab in which Brigadier(r) Mushtaq Ahmad elected as President & Agha Mahmud as Sec Gen. pic.twitter.com/5i352xe4NW
— Dr. Raheeq Abbasi (@RaheeqAbbasi) April 19, 2015
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ محمد امین غریبوں، مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بن کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہا ہے، محمد امین نے سٹیٹس کوکے خلاف، متوسط طبقے کے مسائل کے حل کے لئے عوامی تحریک کے منشور کے عین مطابق ظلم، اور کرپشن کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وارڈ نمبر چھ راولپنڈی کینٹ سے آزاد امیدوار محمد امین کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما احمد نوازانجم، سردارمنصور خان، نومنتخب صدر شمالی پنجاب بریگیڈیر مشتاق احمد، ملک افضل، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، ملک طاہر جاوید، امجد عباسی، مقصود عباسی اور علاقے کے دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عوامی تحریک کے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مخالف امیدواروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک امیدوار وہ ہے جو پچھلے الیکشن میں جعلی ڈگری کے باعث نااہل ثابت ہوچکا ہے، ایک امیدوار قتل کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد امین حقیقت میں اپنے نام کی طرح امین ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ہمیشہ امین کا کردارہی ادا کریں گے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے محمد امین کو عوامی تحریک کاحمایت یافتہ امیدوار نامز ہونے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے عوامی تحریک کے کارکنوں کو وارڈ نمبر 6 میں محمد امین کی بھرپور کمپین چلانے کی ہدایات بھی دی، اس موقع پر محمد امین نے عوامی تحریک کے مرکزی صدرڈاکٹر رحیق عباسی سمیت تمام کاشکریہ اداکیا۔
Office opening of #PAT supported candidate in ward 6 Rawalpindi Cannt Muhammad Amin pic.twitter.com/ZF91xGymWJ
— Dr. Raheeq Abbasi (@RaheeqAbbasi) April 19, 2015
تبصرہ