لودہراں: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد
لودہراں: پاکستان عوامی تحریک کے ڈویژنل ناظم چوہدری قمر عباس دھول نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے تا کہ میرٹ پر مقدمہ کی سماعت ہو سکے اور مظلوم نہتے کارکنوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کے ذریعے حکمرانوں پر دباؤ جاری رکھیں گے اس سلسلہ میں 22 فروری بروز اتوار دن 1 بجے ملتان گھنٹہ گھر سے نواں شہر تک ریلی نکالی جائے گی جس میں ہزاروں کارکنان شریک ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک یونین کونسل سمرا اور یونین کونسل 49 ایم پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک لودہراں کے صدر ظفر آفتاب بھٹی، چوہدری عبد الغفار سنبل، فوجی ظہور حسین، فوجی اعجاز حسین اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو نہ ہم کبھی بھولے تھے اور نہ کبھی بھولیں گے جب تک قاتل تختہ دار پر نہیں پہنچ جاتے ہم سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔ ملتان میں ہونے والی ریلی میں لودہراں سے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔ اس موقع پر یونین کونسل سمرا اور یونین کونسل 49 ایم کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ